Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی 3عسکریت پسند ہلاک

دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی 3عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) آرمی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں گوریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ دفاع کے ترجمان کے مطابق فوجی دستوں نے ایل او سی کے پاس مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور دراندازوں کو چیلنج کیا ‘ جس کے نتیجہ میں آتشیں لڑائی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ گوریز سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور اس کے نتیجہ میں 3دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا ۔ کشمیر میں حالیہ دنوں میں وقفہ وقفہ سے دراندازی کی کوششیں ہوتی رہی ہیں ۔

 

6ماؤنوازوں کی خودسپردگی
رائے پور۔27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) 6نکسلائٹس بشمول سیشن کمانڈر جس کے سرپر تین لاکھ روپئے کا انعام ہے ‘ ان سب نے آج چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں حکام کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ۔ پولیس نے کہا کہ ماؤنوازوں نے اس اقدام کی وجہ کھوکھلا ماؤنواز نظریہ بتایا ہے جس سے انہیں مایوسی ہوئی ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ایل دھروو نے بتایا کہ ایک خاتون کے بشمول یہ کیڈر بیجاپور ٹاؤن کے سینئر پولیس اور نظم و نسق کے عہدیداروں کے سامنے حاضر ہوئے ۔ ان میں سے 25سالہ ہاپکا پیکو ملٹری پلاٹون نمبر 13کے سیکشن کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھا ۔ اس کے سرپر تین لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT