Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / دراندازی کی کوشش ناکام 2 عسکریت پسند اور 2 فوجی ہلاک

دراندازی کی کوشش ناکام 2 عسکریت پسند اور 2 فوجی ہلاک

سرینگر 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کا کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب فوج نے آج دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 عسکریت پسندوں کے ساتھ دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوگام سیکٹر میں کل شب ایل او سی کے قریب دستوں نے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کو دیکھی اور انھیں خودسپرد ہونے کے لئے کہا گیا تو اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فوج کی جوابی فائرنگ میں 2 عسکریت پسند مارے گئے لیکن اس کارروائی میں 2 سپاہی ہلاک اور ایک تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جائے وقوع سے 2 اے کے رائفلس، ایک یو جی جی ایل اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ نوگام سیکٹر میں جاریہ ہفتہ دوسری مرتبہ سرحد پار سے دراندازی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ 26 جولائی کو دراندازی کے دوران 4 غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک اور ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT