Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / درجہ حرارت میں اضافہ ‘ گرمی کی لہر جیسے حالات کا اندیشہ

درجہ حرارت میں اضافہ ‘ گرمی کی لہر جیسے حالات کا اندیشہ

حیدرآباد 24 مارچ ( سیاست نیوز ) ابھی جبکہ موسم گرما کا آغاز ہے لیکن تلنگانہ ‘ مہاراشٹرا ‘ رائلسیما اور شمالی داخلی کرناٹک میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری کے آس پاس ہے اور اس سے حیدرآباد میں گرمی کی لہر جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے ۔ اسکائی میٹ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ حیدرآباد میں ماہ مارچ کے آغاز سے موسم خشک ہے حالانکہ 17 مارچ کو قدرے بارش بھی ہوئی تھی لیکن اس کا موسم پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں اعظز ترین درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ۔ مرٹھواڑہ اور ودربھا کے علاقہ میں جو تلنگانہ سے جڑے ہیں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ گرمی سے راحت کی کوئی فوری امید بھی نہیں ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ کے ہی اندیشے ہیں۔ چہارشنبہ کو حیدرآباد میں درجہ حرارت 37.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے ایک زیادہ ہے ۔ آج درجہ حرارت 37 ڈگری رہا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT