Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

شمس آباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کواگوڑہ میں ایک شخص درخت سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے لکشمن 35 سالہ پیشہ لیبر ساکن کواگوڑہ کا کل رات آٹھ بجے گھر سے باہر گیا اور آج صبح اس کی نعش آم کے درخت کے نیچے پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق لکشمن آم توڑتے ہوئے درخت سے پھسل کر گرنے سے اس کی موت ہوچکی ہے۔ نعش کو بغرض دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT