Friday , May 26 2017
Home / جرائم و حادثات / درد شکم سے بے تاب خاتون کی اقدام خودکشی پر کمسن بچے بھی متاثر

درد شکم سے بے تاب خاتون کی اقدام خودکشی پر کمسن بچے بھی متاثر

مشروب میں زہریلی دوا کا استعمال ، غفلت میں بچوں کی بھی مشروب نوشی
حیدرآباد ۔ /10 مارچ (سیاست نیوز) ایک خاتون کا انتہائی اقدام اس کے لڑکی کی ہلاکت کا سبب بن گیا جبکہ خاتون کے اقدام خودکشی سے اب اس کے لڑکے کی جان بھی خطرہ میں پڑ گئی ہے یہ دلسوز واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں وجے لکشمی نامی خاتون جو شدید پیٹ کے درد کا شکار تھی خودکشی کا اقدام کیا ۔ خاتون نے چوہے مارنے کی زہریلی دوا کو مشروب میں ملاکر استعمال کرلیا اور آدھی بوتل گھر میں رکھ دی ۔ جس کو اس کے دونوں بچوں 6 سالہ یشونی اور 4 سالہ یشونت نے بھی استعمال کرلیا ۔ جب اس خاتون کو علم ہوا کہ زہریلے مشروب کو اس کے بچوں نے بھی استعمال کرلیا تو فوراً اس نے اپنے شوہر کو اطلاع دی جو کمپنی میں کام میں مصروف تھا ۔ شوہر کے رشتہ دار کی مدد سے انجایا اور اس کی بیوی اور بچوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT