Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درمیانی طبقات پر جائیداد ٹیکس میں اضافہ ناقابل برداشت: کانگریس

درمیانی طبقات پر جائیداد ٹیکس میں اضافہ ناقابل برداشت: کانگریس

کریم نگر ۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہیلا کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری کارپوریٹر گنڈے مادھوی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر کے کچھ ڈیویژنوں میں پائیلٹ پراجکٹ کے تحت نشاندہی کرتے ہوئے جی آئی ایس سروے کے ذریعہ صد فیصد جائیداد ٹیکس میں اضافہ ناقابل برداشت بوجھ ہے عوام پر اس طرح کا بوجھ عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ضابطہ کے تحت ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ، بلدیہ کارپوریشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ پہلے ہمیں واقف کروائے۔ 60 ڈیویژنوں کا سروے کئے بغیر صرف پانچ چھ ڈیویژنوں کا سروے کرکے اس طرح کا طرز عمل نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس کی وعدہ خلافی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT