Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / درونا چاریہ ایوارڈس کیلئے ناموں کی منظوری

درونا چاریہ ایوارڈس کیلئے ناموں کی منظوری

نئی دہلی ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )رواں برس درونا چاریہ ایوارڈس کیلئے وزارت اسپورٹس نے جن پانچ ناموں کو منظوری دی ہے اس میں ریسلنگ کوچ انوپ سنگھ اور پیرالمپکس کوچ نول سنگھ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے سفارش کرنے پر انوپ اور نول کے ناموں کو اس مناسبت سے منظوری دی گئی ہے کہ 2011-2014 میں ان کے مظاہروں کو دیکھا گیا ہے جبکہ تیراکی کے شعبے سے نہار امین ، باکسنگ سے ایس آر سنگھ اور اتھلیٹک کے شعبے سے ہربنس سنگھ کے ناموں کو منظوری دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں کارنامے حیات ایوارڈس کیلئے جن ناموں کو منظوری دی گئی ہے اُن میں 20 سال کے دوران ان کے کارناموں کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ درونا چاریہ ایوارڈ 1985 ء سے دیا جارہاہے اور یہ اُن کوچس کو دیا جارہا ہے جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر اسپورٹس کے شعبے میں غیرمعمولی کوچنگ کیلئے کارنامے انجام دیئے ہیں ۔ تین مرتبہ کے قومی چمپیئن اور بین الاقوامی ریسلر انوپ نے سشیل کمار ، یوگیشور دت کے علاوہ 58 ریسلر کو فتوحات دلوائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT