Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / درگاہ اجمیر شریف میں بھکاریوں اور مشتبہ افراد کو رات میں قیام کی اجازت نہیں

درگاہ اجمیر شریف میں بھکاریوں اور مشتبہ افراد کو رات میں قیام کی اجازت نہیں

اجمیر ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : درگاہ اجمیر شریف کے انتظامیہ نے اپنے اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ رات کے اوقات میں احاطہ درگاہ میں بھکاریوں اور مشتبہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیں ۔ چیف ایکزیکٹیو آفیسر درگاہ کمیٹی ایم اے خاں نے آج تازہ احکامات جاری کئے جب کہ سیکوریٹی سے متعلق ان کے پہلے جاری کردہ حکمنامہ پر کافی تنقیدیں کی گئی تھیں ۔ اس سے پہلے 20 اپریل کو پہلا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ روضہ پر حاضری کا وقت ختم ہونے کے بعد درگاہ کے احاطہ میں کسی کو بھی قیام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ علماء و مشائخ بورڈ نے اس حکم نامہ کی مذمت کی تھی ۔ چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے آج نظر ثانی شدہ حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی نقطہ نظر سے رات میں روضہ پر حاضری کا وقت ختم ہونے کے بعد بھیک مانگنے والوں اور مشتبہ افراد کو احاطہ میں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT