Thursday , April 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ بڑا پہاڑ میں زائرین کو تکالیف کا سلسلہ جاری

درگاہ بڑا پہاڑ میں زائرین کو تکالیف کا سلسلہ جاری

بودھن /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن کے ورنی منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں واقع قدیم درگاہ حضرت سعیداللہ حسینیؒ المعروف درگاہ بڑا پہاڑ میں زائرین کو ہونے والی تکالیف کو ختم کرنے ریاستی حکومت نے اس درگاہ کا نظم و نسق بجائے گتہ دار کے راست اپنے ہاتھ میں لیکر محکمہ مال اور وقف کمیٹی ضلع نظام آباد کے زیر نگرانی دے دیا ۔ تقریباً ایک سال سے یہاں کے سارے انتظامات کی نگرانی سرکاری عہدیدار کر رہے ہیں لیکن عملے کی کمی اور برسوں سے یہاں  مقامی طور پر نظم و نسق تاجر و غیر سماجی عناصر کا دبدبا برقرار ہے ۔ بعض زائرین کی شکایت پر مقامی انتظامیہ نے مقامی حجام سوامی کے خلاف پولیس میں شکایت درج رجسٹرڈ کیا ۔ سب انسپکٹر انجینیلو نے ابتدائی تحقیقات کے بعد انہوں نے حجاج اور مقامی امام معراج علی کے خلاف دفعہ 420، 409 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا جس کا سلسلہ نشان 37/17 ہے ۔ سب انسپکٹر نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سرمنڈوانے والے زائرین سے جو رقم وصول کی جاتی ہے وہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کی جارہی تھی ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ اس ضمن میں وہ امام صاحب اور حجام کے پاس موجود ٹوکن بکس اور ٹوکنس ضبط کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید شواہد اکٹھا کرنے کے بعد معراج علی اور سوامی کو منصف مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ فی الفور یہ دونوں پولیس سے شخصی ضمانت حاصل کرچکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT