Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ جہانگیر پیراں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن

درگاہ جہانگیر پیراں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن

مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے بعد رکن وقف بورڈ محمد وحید احمد ایڈوکیٹ کی میڈیا سے بات چیت
شادنگر /11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں واقع بارگاہوں میں کسی بھی طرح کی بدعنوانیوں کو وقف بورڈ برداشت نہیں کرے گا ۔ بارگاہوں پر عوام بلالحاظ مذہب و ملت بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دیتے ہیں ۔ زائرین کو ہر ممکنہ سہولت مہیا کرنے کیلئے ریاستی وقف بورڈ کافی سنجیدہ ہے ۔ وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر ڈپٹی سی ایم محمد محمود علی اور چیرین ریاستی وقف بورڈ محمد سلیم کافی سنجیدہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ رکن محمد وحید احمد ایڈوکیٹ نے درگاہ حضرت جہانگیر پیراں پر حاضری و زیارت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کو مختلف ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ ترقی فراہم کرتے ہوئے اقلیتی دوست ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ شریف میں موجودہ درپیش مسائل کے متعلق ریاستی وقف بورڈ کو توجہ دلاتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے درگاہ کے قریب خریدی گئی 25 ایکڑ اراضی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وقف بورڈ رکن وحید احمد ایڈوکیٹ نے مذکورہ 25 ایکڑ اراضی کی فائل کا مشاہدہ کرتے ہوئے بورڈ کو اور بورڈ کے عہدیداروں کو اس ضمن میں فوری توجہ دلاتے ہوئے ٹھوس عملی اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔بعد ازاں محمد وحید احمد ایڈوکیٹ رکن ریاستی وقف بورڈ درگاہ شریف آفس میں توقف کرتے ہوئے مقامی عوام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مقامی عوام نے درگاہ شریف میں درپیش مسائل سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ فی الحال پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔ بیت الخلاء کی قلت ہو رہی ہے ۔ ملازمین کی کئی وجہ سے وقف بورڈ عملہ کو انتظامات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ اجلاس میں درگاہ کے ٹنڈر کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس بات پر مجاوروں نے کہا کہ سابقہ مجاوروں کے 5 ایٹم کو چھوڑ کر ہراج کرنے کیلئے توجہ دلائی ۔ درگاہ کے صفائی ملازمین نے رکن وقف بورڈ وحید احمد ایڈوکیٹ سے کہا کہ سال 2006 سے پی ایف کی کٹوتی ہو رہی ہے ۔ لیکن لون کیلئے دشواریاں ہو رہی ہیں۔ بورڈ کے عہدیداروں کو اس ضمن میں توجہ دلانے کا تیقن دیا ۔ درگاہ شریف میں زیارت و چادر گل فاتحہ خوانی کے موقع پر حافظ محمد فریدالدین امام مسجد درگاہ نے سلام پیش کیا اور دعاء کی ۔ بعد ازاں درگاہ منتظم محمد محمود ، وقف انسپکٹر رنگاریڈی ایچ خان اور دیگر مقامی عوام نے رکن وقف بورڈ محمد وحید احمد ایڈوکیٹ ، محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ، مسلم ریزرویشن فرنٹ ریاستی صدر کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ بعد ازاں محمد وحید احمد ایڈوکیٹ رکن ریاستی وقف بورڈ نے شاد نگر کا دورہ کرتے ہوئے شادنگر کے مسلم قائدین سے ملاقات کی اور وقف جائیدادوں کے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔ کندورگ منڈل سرپنچ محمد فہیم نے وقف جائیداد کے متعلق تحریری یادداشت رکن وقف بورڈ محمد وحید کے حوالے کی ۔ اس موقع پر مقامی قائدین نے تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ رکن محمد وحید احمد کی شادنگر آمد پر مسلم قائدین نے خیرمقدم کرتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر محمد محمود ، مسعود خان ، محمد عبدالعزیز ، اسداللہ خان ، محمد عبدالغفار ، آصف علی خان ، محمد پاشاہ ، خالد علی خان ، محمد مقصود علی ، سید بہادر علی عرف نواب ، محمد محمود علی ، محمد زبیر ، محمد حمید کے علاوہ دیگر مقامی نوجوان موجود تھے ۔ بعد ازاں محمد وحید احمد ایڈوکیٹ رکن ریاستی وقف بورڈ ضلع محبوب نگر کیلئے روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT