Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / درگاہ حاجی علیؒ میں خواتین کے داخلہ پر حکومت سے رائے طلبی

درگاہ حاجی علیؒ میں خواتین کے داخلہ پر حکومت سے رائے طلبی

ممبئی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج مفاد عامہ کیایک درخواست پر حکومت مہاراشٹرا سے رائے طلب کی ہے جس میں حاجی علیؒ ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کے اندر خواتین کے داخلہ پر پابندی کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ حساس نوعیت کے مسئلہ کے پیش نظر جسٹس وی ایم کانڈے کی زیر قیادت بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل سری ہری اینی سے کہا کہ 9 فروری تک ریاستی حکومت کا حلفنامہ داخل کردیا جائے جس میں یہ وضاحت کی جائے کہ درگاہ شریف کے اندر خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی شرملائی مندر کیرالا میں خواتین کے داخلے کے معاملہ زیر سماعت ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ عدالت نے ریاستی حکومت سے درگاہ میں خواتین کے داخلہ پر رائے طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT