Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / درگاہ حاجی علی میں داخل ہونے پر خاتون لیڈر کو دھمکی

درگاہ حاجی علی میں داخل ہونے پر خاتون لیڈر کو دھمکی

ممبئی 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کی ایک مقامی لیڈر نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا کہ بھوماتا بریگیڈ کی سربراہ تروپتی دیسائی کو چپلوں سے مارا جائے گا اگر وہ حاجی علی کی درگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گی لیکن صنفی مساوات کی مہم کار نے بھی کہاکہ منصوبہ کے مطابق وہ 28 اپریل کو درگاہ شریف جائیں گی۔ تاہم شیوسینا کی قیادت نے عرفات شیخ کے تبصرہ سے لاتعلقی کا اظہار کرلیا اور کہاکہ مرد ہو یا خاتون ہر ایک کو مذہبی مقام میں داخلے کا مساوی حق ہے۔ جبکہ پارٹی لیڈر عرفات شیخ نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر دیسائی درگاہ حاجی علی میں داخل ہونے کی کوشش کریں گی تو چپلوں کے پرساد سے استقبال کیا جائے گا اور ہم کسی بھی قیمت پر انھیں داخلے سے باز رکھیں گے۔ دریں اثناء شیوسینا کی ترجمان نیلم گورے نے کہاکہ شیخ کا دھمکی آمیز بیان شخصی نوعیت کا ہے اور پارٹی کا کوئی سرکاری موقف نہیں ہے اور ہمارا یہ واضح موقف ہے کہ مندر ہو یا درگاہ مرد و خواتین کو عبادتر کا مساوی حق حاصل ہے جبکہ شیخ کی دھمکی کو نظرانداز کرتے ہوئے تروپتی دیسائی نے کہاکہ ان کے منصوبہ میں کوئی دھمکی رکاوٹ نہیں بن سکتی اور وہ بھی درگاہ شریف میں داخل ہوکر رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT