Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / درگاہ حضرات یوسفینؒ کے عبدالفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی متولی

درگاہ حضرات یوسفینؒ کے عبدالفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی متولی

فیصل علی شاہ متولی کے عہدہ سے معطل ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کا بیان
حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ نے بتایا کہ وقف ٹریبونل نے 3ستمبر کو احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ جناب فیصل علی شاہ درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی کے متولی اور سجادہ نشین نہیں ہیں۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر کے مطابق بورڈ نے حال ہی میں جناب عبدالفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمدالحسینی کو متولی مقرر کیا ہے۔ عرس تقاریب 20تا22ستمبر منائی جائیں گی اور وقف بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ متولی کو تمام مذہبی رسوم کی ادائیگی کا اختیار رہے گا۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ نے بعض بے قاعدگیوں کے الزامات کے تحت فیصل علی شاہ کو متولی کے عہدہ سے برطرف کردیا تھا اس کے بعد وہ عدالتی احکامات کی آڑ میں سجادہ نشین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وقف بورڈ نے اگرچہ درگاہ کے انتظامات راست طور پر اپنی نگرانی میں لے لئے لیکن اس کے ملازمین کو فرائض کی تکمیل میں دشواریوں کا سامنا تھا لہذا عارضی انتظامات کے طور پر بورڈ نے انتظامات کی نگرانی کیلئے متولی کا تقرر کیا۔ عرس تقاریب کے آغاز سے قبل ہی درگاہ شریف میں دونوں گروپس اپنی اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ معاملہ پولیس تک پہنچ چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT