Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کیلئے مودی کی جانب سے چادر کی پیشکشی

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کیلئے مودی کی جانب سے چادر کی پیشکشی

نئی دہلی ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی اجمیر میں واقع درگاہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے چادر کی پیشکشی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کو وزیراعظم مودی نے ہندوستان کی عظیم روحانی روایات کی ایک علامت قرار دیا ۔ وزیراعظم نے مملکتی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی اور وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت جیتیندر سنگھ کو یہ چادر پیش کی ۔ /30 مارچ سے شروع ہونے والی عرس تقاریب میں درگاہ شریف پر یہ چادر چڑھائی جائے گی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر حضرت خواجہ اجمیری کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے معتقدین و پیروؤں کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ پی ایم او سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’خواجہ معین الدین چشتیؒ ہندوستان کی عظیم روحانی روایات کی ایک علامت ہیں ‘‘ ۔ مودی نے کہا کہ ’’انسانیت کیلئے خواجہ غریب نواز کی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے بدستور سرچشمہ ترغیب رہیں گے ‘‘ ۔
12 ویں صدی عیسوی کے عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتیؒ کو غریب نواز بھی کہا جاتا ہے ۔ حضرت خواجہ اجمیری کے عرس کے کامیاب اہتمام و انصرام کے لئے وزیراعظم مودی نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے ۔قرون وسطیٰ اور اس سے قبل مغربی ہندوستان کے اس علاقہ اجمیر کو برصغیر اور اس کے بعد ساری دنیا میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کے سبب غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی ۔
عرس تقاریب میں ہر سال ہندوستان کے تمام ریاستوں کے علاوہ پڑوسی ممالک پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور دیگر کئی ممالک سے ہزاروں عقیدت مند اجمیر شریف پہونچتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT