Monday , May 1 2017
Home / Top Stories / درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پر شیخ حسینہ کی حاضری

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پر شیخ حسینہ کی حاضری

اجمیر۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کے چار روزہ دورہ پر آنے والی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج دنیابھر میں مشہور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی  ؒکی درگاہ میں حاضری دی اور درگاہ پر مخملی چادر چڑھائی اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔شیخ حسینہ کے ساتھ بنگلہ دیش کے پانچ وزراء کا وفد بھی تھا۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خواجہ اجمیری ؒکی بارگاہ میں ہند۔بنگلہ دیش مضبوط روابط اور اپنے ملک اور دنیابھر میں امن و امان، خوشحالی اور باہمی محبت کی دعا بھی کی۔زیارت کے بعد شیخ حسینہ کا قافلہ سیدھے گھوگھرا ہیلی پیڈ کیلئے روانہ ہوگیا۔ دہلی واپس آنے کے بعد وہ راشٹرپتی بھون میں صدر پرنب مکرجی کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کل ایک تجارتی میٹنگ میں شرکت کے بعد اپنے وطن لوٹ جائیں گی۔ مسٹر مودی کے اقتدار پر آنے کے بعد شیخ حسینہ کا ہندستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ اجمیر کے دورہ پر رہیں لیکن میڈیا کو ان کے دورہ کی رپورٹنگ کیلئے پریس کارڈ جاری نہیں کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ کے دورہ کے پیش نظر نماز فجر کے بعد درگاہ کے احاطہ سے زائرین کا تخلیہ کروادیا گیا تھا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے تک کسی بھی عقیدتمند کو درگاہ کے اندر داخل نہ ہونے دیا گیا جبکہ شہر میں 805 ویں عرس کے اختتام کے بعد زائرین کی کافی تعداد اب بھی یہاں موجود ہے ۔ اس کی وجہ سے سینکڑوں زائرین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT