Saturday , May 27 2017
Home / پاکستان / درگاہ حضرت خواجہ نظام الدینؒ کے سجادہ نشین کراچی میں لاپتہ

درگاہ حضرت خواجہ نظام الدینؒ کے سجادہ نشین کراچی میں لاپتہ

اسلام آباد / نئی دہلی ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین ؒ کے سجادہ نشین اور ان کے ساتھی رشتہ دار پاکستان میں اچانک لاپتہ ہوگئے ۔ حکومت ہند نے فوری حرکت میں آتے ہوئے پاکستانی حکام سے یہ معاملہ رجوع کیا ہے ۔ نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ نظام الدینؒ ،  آصف نظامی اور ناظم نظامی لاہور میں درگاہ حضرت داتا دربارؒ پر حاضری کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ وہ کل یہاں سے ذریعہ طیارہ کراچی جانے والے تھے ۔ ان کے ارکان خاندان نے بتایا کہ آصف نظامی کو کراچی جانے کی اجازت دی گئی لیکن ناظم نظامی کو سفری دستاویزات پورے نہ ہونے کی بنا لاہور ایرپورٹ پر روک دیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ناظم نظامی لاہور ایرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ۔ جبکہ آصف نظامی کراچی ایرپورٹ پہونچنے کے بعد یہاں سے لاپتہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کو نئی دہلی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ہندوستانی مشن کے ذریعہ حکومت پاکستان سے رجوع کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں /8 مارچ کو عزیز و اقارب سے ملاقات کیلئے کراچی گئے تھے جس کے بعد انہوں نے درگاہ پر حاضری کے مقصد سے لاہور کا سفر کیا ۔ درگاہ حضرت نظام الدینؒ اور درگاہ حضرت داتا دربارؒ کے سجادگان وقفہ وقفہ سے ایک دوسرے ملک کا سفر کرتے رہتے ہیںجو قدیم روایت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT