Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ حضرت سید طالب علی شاہ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

درگاہ حضرت سید طالب علی شاہ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

سرپور ٹاؤن میں قائم کمیٹی کے زیر نگرانی کاموں کا آغاز
سرپور ٹاؤن /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں تقریباً 400 سالہ قدیم حضرت سید طالب علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ شریف ہے، جہاں روزانہ سیکڑوں عقیدت مند زیارت کے لئے آتے ہیں۔ مقامی بزرگوں کے مطابق آپ کا آستانہ تقریباً 400 سالہ قدیم ہے اور عقیدت مندوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عقیدت مندوں اور زیارت کے لئے آنے والوں کو درگاہ شریف کی عمارت کافی نہیں ہو رہی تھی۔ اس ضمن میں سرپور ٹاؤن کے افراد نے حضرت ممدوح کے آستانہ کی تعمیر جدید کی غرض سے مقامی میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین اور نائب قاضی سید عنایت علی صابری کی نگرانی میں تعمیراتی کاموں کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں صدر کے علاوہ ارکان کو بھی شامل کیا گیا، تاکہ درگاہ شریف کی تعمیر نو کے کاموں میں مدد مل سکے۔ اس ضمن میں 16 جنوری کو بعد نماز عصر مزار شریف اور گنبد کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد جناب نصرت علی قادری عادل آباد کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی علماء کرام کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر مولانا اکبر محی الدین، مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین اور کمیٹی صدر محمد احمد حسین کے علاوہ نوجوانان سرپور ٹاؤن کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT