Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / درگاہ حضرت نظام الدین ؒکے سجادہ نشین پر سبرامنیم سوامی کا متنازعہ الزام

درگاہ حضرت نظام الدین ؒکے سجادہ نشین پر سبرامنیم سوامی کا متنازعہ الزام

نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اور متنازع بیانات کیلئے اکثر سرخیوں میں رہنے والے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے پیر کو وطن واپس لوٹے حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے دونوں خدام پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام لگایا ہے۔ خیال رہے کہ سید ا?صف علی نظامی اور ناظم علی نظامی پاکستان جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور پیر کو ہی وطن واپس لوٹے ہیں۔ وطن واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں را ایجنٹ سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔سبرامنیم سوامی نے اپنے ذرائع کی بنیاد پر دعوی کیا کہ دونوں خدام ملک کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT