Friday , April 28 2017
Home / جرائم و حادثات / درگاہ شریف کے احاطہ میں برقی شاک سے نوجوان کی موت

درگاہ شریف کے احاطہ میں برقی شاک سے نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سید معز علی جو درگاہ بابا شرف الدین کے احاطہ میں گل فروش تھا ۔ اور اسی علاقہ کے ساکن سید احمد علی کا بیٹا بتایا گیا ہے آج دوپہر کے وقت یہ نوجوان برقی کھمبے پر مرمت کے لیے چڑھ گیا اور اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق آج درگاہ شریف میں زائرین کی تعداد زیادہ تھی اور باتھ رومس میں برقی گل ہونے کی کسی نے اس کو اطلاع دی اور مرمت کی کوشش میں تھا کہ کھمبے سے گرگیا ۔ مرحوم کے افراد خاندان نے معز کی ہلاکت پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور اس نوجوان کی موت کا ذمہ دار وقف بورڈ کے ملازمین کو ٹھہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقف بورڈ کا عملہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھاتا تو شاید آج معز علی کی موت نہ ہوتی ۔ انہوں نے معز علی کے افراد خاندان کو معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ سید معز علی کے افراد خاندان کے مطابق معز کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ حضرت بابا شرف الدین ؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ شریف سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT