Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / درگاہ قتل : متولی اور اس کے ساتھی پولیس تحویل میں

درگاہ قتل : متولی اور اس کے ساتھی پولیس تحویل میں

لاہور ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک درگاہ کے متولی اور ان کے دو ساتھیوں کو جن پر دہشت گردی اور 20 افراد کو چھڑیوں اور چاقوؤں سے قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، کو پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔ تینوں ملزمین عدالت میں پیش کئے گئے تھے جہاں جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں کو پولیس تحویل میں دیا گیا۔ مزید برآں اس معاملہ کی مزید مشترکہ تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا ہے جبکہ درگاہ پر جائے واردات سے جمع کئے گئے غذا کے نمونوں کو فارنسک لیباریٹری میں ٹسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ یاد رہیکہ سرگودھا ڈسٹرکٹ میں واقع درگاہ علی محمد قلندر کے متولی 50 سالہ عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گذشتہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران وہاں آنے والے 20 زائرین کو مبینہ طور پر چھڑیوں اور چاقوؤں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اسی دوران آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ وحید اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ فارنسک نمونوں کے ذریعہ یہ بات معلوم کی جارہی ہیکہ آیا قتل سے قبل عبدالوحید نے مہلوکین کو کوئی نشہ آور اشیاء دی تھی یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT