Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / درگاہ میں رکھے گئے عطیہ بکس کے پیسے بینک میں جمع کئے جائیں گے

درگاہ میں رکھے گئے عطیہ بکس کے پیسے بینک میں جمع کئے جائیں گے

اجمیر، 30 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین کی درگاہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر کھولے گئے پیلے رنگ کے عطیہ بکسوں سے 70 لاکھ 36 ہزار 976 روپے نکلے ہیں۔ ان عطیہ بکسوں کے رسیور اور ناظم کی موجودگی میں کھولا گیا۔ پیٹھیوں میں رکھی رقم کی گنتی کل صبح نو بجے سے شروع ہوکر آج صبح 6 بجے تک جاری رہی۔ گنتی کا کام پوری رات چلا۔درگاہ کمیٹی کے معاون ناظم ڈاکٹر محمد عادل نے بتایا کہ بکسوں سے نکلی رقم کو بینک میں کھولے گئے نئے اکاؤنٹس میں جمع کرایا جا رہا ہے ۔ عطیہ بکسوں سے غیر ملکی کرنسی جن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی کے علاوہ پونڈ بھی شامل ہیں، انہیں ایکسچینج کراکر جمع کرایا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT