Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ گلبرگہ شریف کے علاقوں میں صفائی کا خاص اہتمام

درگاہ گلبرگہ شریف کے علاقوں میں صفائی کا خاص اہتمام

کلبرگی /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے عرس شریف کے ضمن میں حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین کی صدارت میں دفتر درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ پر عرس کمیٹی کا ایک تیاری اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں زائرین عرس شریف کی صحت و تن درستی کا خیال رکھنے کے لئے اور ضرورت پڑنے پر بہتر سے بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ضلعی میڈیکل عہدہ داران اور سٹی میونسپل کارپوریشن کے عہدہ داران کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ صدر جلسہ حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی ، حضرت سید علی الحسینی خلف اکبر حضرت سجادہ نشین، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائیمز  نائب معتمد درگاہ بندہ نوازؒ جناب محمد عبدالواجد اورسیکریٹری نمائش کمیٹی عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نوازؒ جناب محمد مشائخ نے بتایا کہ درگاہ شریف  اور خواجہ بازار کلبرگی و نواحی علاقہ میں 30ااگست 2015تا 5ستمبر 2015عرس شریف کے ضمن میں چوبیس گھنٹے   مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔اس کے علاوہ 6ستمبر 2015تا 30ستمبر 2015روزانہ صبح 11بجے تا رات 12بجے تک بھی عرس شریف کی مختلف سرگرمیاںجاری رہیںگی ۔ شرکاء جلسہ اور عرس شریف تیاری کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ زائیرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عرس شریف کے دوران تمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹروں، فارماسسٹ، نرسوں اور میڈیکل اسسٹنٹس کے علاوہ تمام قسم کی ادویات کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ہنگامی ضرورت کی تکمیل کیلئے ایمبولینس بھی فراہم رہے گی ۔ محکمہ بلدیہ کے عہدہ داران نے بتایا کہ زائیرین کی سہولت کے لئے عرس شریف کے موقع پر درگاہ شریف و نواحی علاقوںمیں صفائی اور پانی کی سربراہی کا معقول انتظام رہے گا ۔ خواتین کے لئے بھی لیڈی ڈاکٹرس اور نرسیںموجود د رہیں گی ۔ ضرورت مند زائرین عرس شریف کو ایلوپیتھک ادویات  اور طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ یونانی ادویات اور طریقہ علاج کی بھی سہولت حاصل رہے گی ۔ اس موقع پر صدر نشین جلسہ حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی نے جلسہ میں شریک سرکاری میڈیکل عہدہ داران و بلدیہ کے عہدہ داران پر زور دیا کہ وہ زائیرین عرس شریف کے لئے ہر ممکنہ طبی سہولیات فراہم کریں ۔ انھوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتال کے عملہ کے ساتھ ساتھ کے بی این جنرل ہاسپٹل کلبرگی کا میڈیکل اسٹاف بھی زائیرین کو ہر ممکنہ طبی امداد پہنچانے میں بھر پور تعاون کرے گا۔ تمام سرکاری عہدہداران نے بھی صدر جلسہ کو تیقن دلایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی زائیرین کے لئے بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور صفائی و سربراہی آب کا بھی خاص خیال رکھا جائیگا۔ اجلاس میں جناب سید عبدالرشید صدر مدرس دارالعلوم دینیہ ، بارگا ہ بندہ نواز ؒ ، محمد اسماعیل کاریگر، ڈاکٹر منجوناتھ ایڈمنسٹریٹر کے بی این جنرل ہاسپٹل ، جناب امتیاز الحق ڈین  وپرنسپل کے بی این کالج ، جناب محمد اویس کاریگر،بابو رائو انچارج ہیلتھ آفیسر سٹی کارپوریشن، ، ڈاکٹر فہیم الدین ہیلتھ آفیسر گورنمینٹ جنرل ہاسپٹل ، ڈاکٹر محمد علی کے بی این ہاسپٹل ، ڈاکٹر سکندر بیگ ،یونانی دواخانہ ، ، محمد ایوب فارماسسٹ، ڈاکٹر وجئے لکشمی میڈیکل آفیسر اورب، سید منہاج الدین اکائونٹنٹ درگاہ شریف، ،مسٹر بابو رائو، جناب عارف جے ای سٹی کارپوریشن، جناب محمد حاجی زونل کمشنر سٹی کارپوریشن، ، عبدالستار پلاںسٹی کارپوریشن، اور جناب ایم  اے حکیم شاکر مدیر  روزنامہ کے بی این ٹائیمز و جناب مرزا سرفراز بیگ فوٹو جرنلسٹ شریک تھے ۔جناب احمد علی ٹیچر خواجہ ہائی اسکول کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT