Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / درگاہ یوسفین کے قریب معمولی بحث ، برہم نوجوان نے چاقو گھونپ دیا

درگاہ یوسفین کے قریب معمولی بحث ، برہم نوجوان نے چاقو گھونپ دیا

حیدرآباد ۔ /19 فبروری (سیاست نیوز) حبیب نگر درگاہ یوسفینؒ کے قریب پیش آئے چاقو زنی کے ایک واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ عبدالحفیظ ساکن سبحان پورہ جو پیشہ سے ڈیکوریشن کا کام کرتا ہے کل رات درگاہ یوسفین کے قریب موبائیل فون پر بات کرتا ہوا گزررہا تھا کہ افسر نامی شخص سے جاٹکرایا ۔ دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور بعد ازاں یہ جھگڑا کا رخ اختیار کرلیا ۔ عبدالحفیظ نے مبینہ طور پر افسر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں افسر نے اپنے حامیوں کو وہاں طلب کرلیا اور ان کی مدد سے حفیظ پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور شدید زخمی حالت میں عبدالحفیظ کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر سنجے کمار نے بتایا کہ زخمی کی حالت خطرہ سے باہر ہے اور ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

 

موٹر سائیکل سے گرنے سے
خانگی ملازم ہلاک
حیدرآباد ۔ /19 فبروری (سیاست نیوز) چکڑپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اتفاقی طور پر موٹر سائیکل سے گرنے کے نتیجہ میں ایک خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ رگھوپتی ساکن باپو نگر /17 فبروری کو اپنی موٹر سائیکل پر چکڑپلی چوراہے سے گزررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی پھسلنے کے سبب وہ گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ رگھو پتی کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس چکڑ پلی نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT