Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / درگا ٹھاکر کو ایف آئی ایچ امپائر کے طور پر ترقی

درگا ٹھاکر کو ایف آئی ایچ امپائر کے طور پر ترقی

نئی دہلی ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی درگا ٹھاکر کو ترقی دیتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے انٹرنیشنل آؤٹ ڈور امپائر بنایا گیا ہے کیونکہ حالیہ اختتام پذیر ہاکس بے کپ منعقدہ ہیسٹنگز، نیوزی لینڈ میں اُن کا اچھا مظاہرہ رہا۔ درگا نے اپنا کریئر 2013ء میں تیسری ہاکی انڈیا سب جونیر مین اینڈ ویمن نیشنل چمپئن شپ (فائنلس) منعقدہ بھوپال سے بحیثیت امپائر شروع کیا تھا۔ 2011ء میں NSNIS کی گرائجویٹ بننے والی درگا کی پہلی بین الاقوامی ذمہ داری 2015ء میں بریدا، نیدرلینڈز میں منعقدہ ڈبل سکس نیشن کپ رہی۔ وہ ماڈرن اسکول، نئی دہلی کی فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے۔

TOPPOPULARRECENT