Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / درگم چیرو کو سیاحتی مقام کی حیثیت سے ترقی دی جائیگی : کے ٹی آر

درگم چیرو کو سیاحتی مقام کی حیثیت سے ترقی دی جائیگی : کے ٹی آر

حیدرآباد 23 اپریل ( آئی این این ) وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج اعلان کیا کہ درگم چیرو پر چار رخی سسپنشن برج تعمیر کیا جائیگا ۔ درگم چیرو کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اس جھیل کو جی ایچ ایم سی اور تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن کی جانب سے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ترقی دی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ مجوزہ برج 184 کروڑ روپئے کے خرچ سے تعمیر کیا جائیگ اور مزید 20 کروڑ روپئے یہاںسائیکلنگو واکنگ ٹریکس قائم کرنے کیلئے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس برج کی تعمیر سے روڈ نمبر 45 جوبلی ہلز پر ٹریفک کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرلیا جائیگا جہاں کئی آئی ٹی کمپنیاں قائم ہیں ۔ جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن ‘ کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی و دوسرے موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT