Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / دریاؤں کو مربوط کرنے کیلئے ’بڑا فنڈ‘ زیر غور: گڈکری

دریاؤں کو مربوط کرنے کیلئے ’بڑا فنڈ‘ زیر غور: گڈکری

نئی دہلی۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے آج کہا کہ حکومت دریاؤں کو مربوط کرنے سے متعلق پراجکٹوں کیلئے ’’ بڑا فنڈ ‘‘ تشکیل دینے کے امکانات کھوج رہی ہے کیونکہ اس کیلئے زبردست سرمایہ درکار ہے۔ وزیر آبی وسائل نے کہا کہ اُن کی وزارت مرکزی کابینہ کو ایک تجویز پیش کرے گی جو 285 آبپاشی پراجکٹوں سے متعلق ہوگی جنہیں آئندہ سال شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان پراجکٹوں کیلئے 1.88 کروڑ ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ وزیر موصوف 5ویں انڈیا واٹر ویک۔ 2017 سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے 30 پراجکٹوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT