Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / دریائے بھاگیرتی میں بس گرنے سے 21 یاتری ہلاک

دریائے بھاگیرتی میں بس گرنے سے 21 یاتری ہلاک

اُتر کاشی (اتراکھنڈ)۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے 21یاتری ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے جبکہ ان کی بس نلوپنی کے قریب دریائے بھاگیرتی میں گرگئی۔ یہ یاتری گنگوتری مندر سے واپس جارہے تھے۔ حادثہ 6 بجے شام ہوا جبکہ بس سڑک سے پھسل کر 300 میٹر کی گہرائی میں دریائے بھاگیرتی میں گرگئی۔ دھارسو پولیس اسٹیشن انچارج رویندر ساہا نے کہا کہ 21نعشیں تاحال برآمد کرلی گئی ہیں اور بچاؤ کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ مزید نعشیں دریا میں گرنے والی بس میں پھنسی ہوئی ہیں۔ حادثہ میں زخمی 7 افراد کو اُتر کاشی اور چنیالی سور کے دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے مہلوکین کے ورثاء کے لئے 2 لاکھ روپئے فی کس ایکس گریشیا ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بس چار دھام یاترا کے دوران ہمالیائی سلسلہ میں واقع گنگوتری مندر سے ہری دوار واپس جارہی تھی اور وہاں سے کیدار ناتھ جانے والی تھی۔ بچاؤ کارروائیوں میں آئی ٹی بی پی ، ایس ڈی آر ایف اور پولیس کے ارکان عملہ شامل ہیں، لیکن انہیں تاریکی کی وجہ سے بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بس میں 29 یاتری تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق اندور سے ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT