Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / دریائے رام گنگا میں گندگی پھینکنے پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ

دریائے رام گنگا میں گندگی پھینکنے پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گرین ٹریبونل نے آج اعلان کیا کہ اترپردیش کے مراد آباد میں دریائے رام گنگا کے کنارے الیکٹرانک ویسٹ (ای ویسٹ) پھینکنے پر خاطی کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایک لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ این جی پی چیرپرسن جسٹس سوتنتر کمار کی سربراہی والی بنچ نے مختلف متعلقہ محکموں کے نمائندوں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو دریا کے کنارے پڑے کچرے یا گندگی کو فوری طور پر ہٹادے گی اور اندرون دو ہفتے تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی اترپردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ممبر سکریٹری اور مراد آباد کے مختلف عہدیداروں پر مشتمل رہے گی۔ این جی ٹی نے کہاکہ دریا کو گندہ کرنا صحت کیلئے خطرناک ہے اور ایسا کرنے والے کسی بھی فرد کو جرمانہ کے طور پر ایک لاکھ روپئے ادا کرنے پڑیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT