Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دریائے یمنا کے خشک ہوجانے پر انوکھا احتجاج

دریائے یمنا کے خشک ہوجانے پر انوکھا احتجاج

آگرہ ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): دریائے یمنا میں آلودگی کے سنگین مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے سماجی کارکنوں نے انوکھا احتجاج کیا اور خشک دریا میں ایک کشتی کھینچتے ہوئے چلائی ۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود مقدس دریاؤں میں سے ایک یمنا کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا جو کہ انتہائی آلودہ اور بیشتر حصہ خشک ہوگیا ہے ۔ ڈاکٹر دیواشیش بھٹاچاریہ نے بتایا کہ مرکزی وزیر نتین گڈگری نے دریائے یمنا کو آلودگی سے پاک بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن اس سمت میں آج تک ایک بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

 

سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک
کانپور ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): علاقہ بدھنو میں ایک بس اور ٹریکٹر کے درمیان خوفناک تصادم میں 2 افراد ہلاک اور دیگر 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہوبہ ڈپو کی آر ٹی سی بس بدھنو سے گھٹم پور شہر جاری تھی کہ رائے پور برج کے قریب مخالف سمت سے آنے والی اینٹوں سے لدی ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں اینٹیں اچھل کر بس میں بیٹھے مسافرین کو جا لگے اور ایک شخص برسر موقع ہلاک اور دوسرا ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT