Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / دستوری اقدار کو کمزور کرنے والی طاقتوںسے مقابلہ ضروری

دستوری اقدار کو کمزور کرنے والی طاقتوںسے مقابلہ ضروری

New Delhi: Congress President Sonia Gandhi speaks during the Indira Gandhi Centennial Lecture, organised on the occasion of the birth anniversary of Former Prime Minister Indira Gandhi, at Vigyan Bhavan in New Delhi on Saturday.PTI Photo by Manvender Vashist(PTI11_19_2016_000257A)

دستوری نظریات کے تحفظ پر زور ، صدر کانگریس سونیا گاندھی کا بیان
نئی دہلی 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج ہندوستانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کہا کہ ہمارے دستوری اقدار میں ہی ہندوستانی جمہوریت کی شان پوشیدہ ہے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ دستوری اقدار کو کمزور کرنے والی طاقتوں کے خلاف جنگ کریں۔ 68 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی حقانیت ہی اس کی مضبوطی ہے اور دستوری اقدار ہی ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ آج کے دن ہم دستوری نظریات کے تحفظ اور اس کے استحکام کے ساتھ اس پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ ہندوستان کا سچا جذبہ اور اس کی شان اسی میں پوشیدہ ہے کہ ہم ہر ایک ساتھ انصاف کریں۔ دستور ہند اور جمہوریت میں عدم مساوات اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی جانی چاہئے۔ مجاہدین آزادی اور بانیان ہندوستانی جمہوریت کو خراج پیش کرتے ہوئے جنہوں نے مسودہ دستور کو مدون کرکے ہم تک پہنچایا ہے، سونیا گاندھی نے توقع ظاہر کی کہ ہر ہندوستانی دستوری اقدار کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا۔
کان پور ٹرین حادثہ کی سبوتاج زاویہ سے تحقیقات
نئی دہلی26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کان پور اور آندھرا پردیش کے کونیرو علاقہ میں حالیہ ٹرین حادثات میں سبوتاج کے امکان کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کئے جانے والے تحقیقات میں یہ پتہ چلایا جارہا ہے کہ آیا یہ ٹرین حادثے کسی سبوتاج کا نتیجہ تو نہیں ہے۔ وزارت داخلہ سے ملنے والے حکم کے باعث ان تمام کیسوں کی این آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے حال ہی میں وجئے نگرم کے مقام کا معائنہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT