Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دستوری بنچ آدھار سے متعلق مسائل کا فیصلہ کریگی: سپریم کورٹ

دستوری بنچ آدھار سے متعلق مسائل کا فیصلہ کریگی: سپریم کورٹ

نئی دہلی۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ آدھار سے متعلق تمام مسائل کی یکسوئی سپریم کورٹ کی دستوری بنچ کرے گی۔ جسٹس جی چلمیشور کی زیر صدارت ایک تین رکنی بنچ قائم کی گئی ہے اور فریقین سے خواہش کی گئی ہے کہ آدھار سے متعلق تمام مسائل کی یکسوئی کے لیے اس دستوری بنچ سے رجوع ہوں۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر، جسٹس نوین سنہا اس بنچ میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ وسیع تر بنچ آدھار سے متعلق تمام مسائل کی قطعی یکسوئی کے لیے قائم کی ہے۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اور سینئر وکلاء شیام دیوان درخواست گزاروں کی پیروی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT