Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دستور بچاؤ ، ملک بناؤ مہم

دستور بچاؤ ، ملک بناؤ مہم

حیدرآباد 9 جولائی (راست) جنرل سکریٹری تلنگانہ ملی کونسل آف انڈیا اقبال احمد انجینئر نے ایک بیان میں کہاکہ آزادی ہند کے بعد ہمارے قدآور قائدین نے ملک میں موجود تمام مذاہب و طبقات کے مشورے اور تعاون اس ملک کو سیکولر سماجی دستور دیا جس میں مساوات، عدل و انصاف اور آزادی خیال و انتخاب کے بنیادی حقوق اور ضمانتیں دی گئیں۔ اس کا مقصد یہی تھا کہ ’’اقتدار کا کوئی مذہب ہی نہ ہو بلکہ وہ ملک میں موجود تمام مذاہب، رسوم و رواج اور طبقات کا محافظ و مددگار رہے‘‘۔ اس میں اقلیتوں کو خصوصی مراعات بھی شامل ہیں۔ اب تک اقتدار پر رہنے والی جماعت / جماعتوں نے اس کا بھرپور خیال رکھا اور ملک کے سیکولر نظریات کو مستحکم اور مضبوط کیا ہے لیکن کچھ عرصے سے چند عناصر ان دستوری بنیادوں اور ضمانتوں کو چیلنج کررہے ہیں جس سے ملک کے سماج میں بے چینی پیدا ہورہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ملک کے خاطر خواہ افراد میں یہ احساس جاگ گیا ہے کہ اس خصوص میں ایک عوامی شعوری بیداری مہم کی ضرورت ہے۔ اس لئے ملی کونسل آف انڈیا نے طے کیا ہے کہ ’’دستور بچاؤ اور ملک بناؤ کے عنوان سے ملکی سطح پر مہم شروع کی جائے۔ اس ضمن میں ایک کنونشن 30 جولائی 2017 ء کو دہلی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام طبقات کی نمائندگی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT