Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / دستور سب سے مقدم ، مذہب کی اساس پر امتیاز نہیں : کووند

دستور سب سے مقدم ، مذہب کی اساس پر امتیاز نہیں : کووند

اومیام (میگھالیہ) 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے صدارتی نامزد رامناتھ کووند نے آج کہاکہ دستور کو بالادستی حاصل ہے اور یقین دلایا کہ ذات پات، مذہب اور خطے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ کووند نے این ڈی اے حلیفوں سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان کا دستور جہاں تک حکمرانی کا معاملہ ہے سب سے مقدم ہے، اِس لئے میں کہوں گا کہ یہ نہ صرف صدرجمہوریہ بلکہ ہر شہری کا مقدس فریضہ ہے کہ دستور کی بالادستی کو قائم رکھیں۔ یہاں این ڈی اے حلیف نیشنل پیپلز پارٹی اور یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہیں جن کے 60 رکنی میگھالیہ اسمبلی میں ترتیب وار 2 ایم ایل ایز اور 8 لیجسلیٹرس ہیں۔ کووند نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ تمام ریاستوں کے بشمول قوم کی مجموعی ترقی کے لئے سعی کریں گے، یہ کہاکہ لوگوں کی کسی بھی خاصیت جیسے ذات، نسل، خطہ، مذہب، جنس یا جغرافیائی محل وقوع کو دیکھتے ہوئے اُن سے امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ نوجوانوں کی بھلائی اور تعلیم کے بارے میں کووند نے کہاکہ وہ نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اپنی بہترین کوشش کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ عصری تعلیم کے فروغ میں دلچسپی بھی لیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست اور قانون ساز اسمبلی جسامت اور عددی طاقت سے قطع نظر مقتدر اعلیٰ حیثیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT