Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دستور کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کا مطالبہ

دستور کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کا مطالبہ

نظام آباد:13؍ فروری (محمد جاوید علی)سی پی ایم سکریٹری دنڈی وینکٹ، ٹائون سکریٹری این گوردھن نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس حکومت نے ضلع میں دلت اور بچھڑے ہوئے طبقات پر اعلیٰ ذات قائدین کی زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بالخصوص ضلع کے یلاریڈی ، بالکنڈہ، آرمور، بودھن حلقوں میں دلت طبقوں پر اعلیٰ ذات کے قائدین شکار ہے ان افراد کے تحفظ میں ضلع پولیس مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ یلاریڈی حلقہ میں رکن اسمبلی دلت طبقہ کی اراضی کو حاصل کرنے میں اور رکن اسمبلی آرمور دلت طبقہ کے نوجوانوں کے قتل اور بالکنڈہ حلقہ میں دلت بچھڑے ہوئے طبقات کا سماجی بائیکاٹ ، بودھن شہر میں دلت خاندان کے مکان کو عہدیدار غیر مجاز طریقہ سے حاصل کرنے اور موڑتاڑ میں دلت طبقہ کے مکان کو منہدم کرنے اور شہر میں دلت طبقہ کے چرچ کو منہدم کرنے کے واقعات پر نظر ڈالے تو یہ بات محسوس ہورہی ہے کہ 1875 ء سے 83 صدی تک تلنگانہ علاقہ میں موجودہ حکمرانی کی یاد آرہی ہے۔ دلت اور بچھڑے ہوئے طبقات کے تحفظ کیلئے سی پی ایم جدوجہد کو جاری رکھے گی اور آنے والے دنوں میں ان طبقات کے ساتھ زیادتیاں ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ حکومت کی پشست پناہی سے ہی غیر سماجی عناصر کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔ اس غیر سماجی عناصروں کے خاتمہ کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات ناگزیر قرار دیااور ان افراد کے تحفظ کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT