Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ دستور ہند ‘ پر 13 اگست کو قومی سمینار

’ دستور ہند ‘ پر 13 اگست کو قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا لائیرس یونین ( اے آئی ایل یو ) کا 13 اگست 2016 کو ’ دستور ہند ‘ پر ایک قومی منعقد ہوگا  ۔ آنجہانی اے اننت ریڈی سابق صدر اے آئی ایل یو کی یاد میں منعقد کئے جانے اس سمینار سے بشمول سپریم کورٹ جج وی گوپال گوڑا ، ایچ این ناگا موہن داس سابق جج کرناٹک ہائی کورٹ سابق ایم ایل سی پروفیسر کے ناگیشور ، صدر اے آئی ایل یو بی رنجن بھٹاچاریہ کے دیگر شخصیتیں مخاطب کریں گے ۔ اے آئی ایل یو جنرل سکریٹری نے بتایا کہ سارے ملک سے تقریبا آٹھ سو وکلاء ، لا ٹیچرس ، طلبہ ، سماجی کارکن کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سے قبل اے آئی ایل یو سی نے مختلف طبقات کے مسائل کے علاوہ ماحولیات ، قانون حق معلومات اور انسانی حقوق کے موضوعات پر آواز اٹھاتی رہی ہے ۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا لائیرس اسوسی کے پارتھا سارتھی نے بتایا کہ اسوسی ایشن نے جونیر وکلاء کے کاز اور وکلاء کی بھلائی کے تئیں سخت محنت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT