Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دستکاری کی حوصلہ افزائی ضروری

دستکاری کی حوصلہ افزائی ضروری

کریم نگر /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیہاتوں میں پیشہ ور دستکاروں کی خوشحالی اور ان کیحوصلہ افزائی کیلئے ان کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت کی کوشش کرنا چاہئے ۔ مقامی فنکشن ہال راجہ راجیشور منڈپم میں دستکاروں کی تیار کردہ اشیاء کی نمائش و فروخت کے پروگرام میں ڈسکٹرکٹ کلکٹر نیتو پرساد نے نمائش کا افتتاح کریت ہوئے کہا ۔ اس نمائش میں 50 اسٹالس دستاکاروں نے لگائے تھے جس میں ہاتھ سے تیار کردہ ملبوسات ، زردوزی ، پھول ، بوٹے دار کپڑے شرٹ ، پائنٹ ، کرتے پائجامے ، بیڈ شیٹس ، تکیہ ، غلاف ، پردے ، شطرنجیاں ، پاپوشی ، چمڑے سے بنے بیلٹ ، پاکٹ ، خوایتن کے ہینڈ بیاگس ، پاوچ ، تھیلیاں ، بیاگ کے علاوہ سجاوٹ کے گلدان شامل ہیں 11 بجے تا 9 بجے شب یہ نمائش نو دنوں تک جاری رہے گی ۔ DRDA کی PD ارونا نے محاطب کرتے ہوئے کہا کہ نرمل کے تیار کردہ کھلونے اور پتیلی کے برتن پر نقش و نگار نہایت ہی خوبصورت ہیں ان کی خریدی کرکے دستاکاروں کی ہمت افزائی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT