Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دستی بم حملے میں برونڈی کے وزیر اور اہلیہ زخمی

دستی بم حملے میں برونڈی کے وزیر اور اہلیہ زخمی

نیروبی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی کے وزیر برائے حقوق انسانی مارٹن نیویابندی اور ان کی اہلیہ دستی بم دھماکے میں اس وقت معمولی طور پر زخمی ہوگئے جب وہ ایک چرچ میں حاضری دینے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ شہر کے میئر ریڈی ہونمپا نے بتایاکہ ایک دستی بم نیا کا بیگا میں واقع چرچ کے پارکنگ علاقہ میں پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی معمولی طور پر زخمی ہوئے جبکہ ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا۔ انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی خدمات فراہم کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ مسٹر فریڈی نے کہا کہ اس حملہ کے پس پشت مسلح ’’مسلح مجرموں‘‘ کا ہاتھ ہے۔ ’’مسلح مجرم‘‘ کی اصطلاح برونڈی کے سرکاری عہدیدار ایسے افراد کے لئے استعمال کرتے ہیں جو صدر پیئر کرون زیسا کے مخالف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT