Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دسویں اور بارہویں طلبہ کے لیے اسکالر شپس

دسویں اور بارہویں طلبہ کے لیے اسکالر شپس

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : دسویں اور بارہویں جماعت کامیاب طلبہ وطالبات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے عبدالکلام اور واجپائی کے نام سے اسکالر شپ اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ جس سے ایسے طلبہ جنہوں نے 75 فیصد سے زائد حاصل کئے ہوں وہ 10 ہزار روپئے اسکالر شپس حاصل کرسکتے ہیں ۔ اسکالر شپس کے درخواست فارمس میونسپل کارپوریشن سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ بارہویں جماعت کے ایسے طلبہ جنہوں نے 85 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے ہوں وہ 25 ہزار روپئے اسکالر شپس کے حق دار رہیں گے ۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم ڈاؤن لوڈنگ کے لیے ویب سائٹ desw.gov.in/scholarship ملاحظہ کریں ۔۔
مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر مجیب پالی کلینک کی طرف سے مرد حضرات کے لیے ایک روزہ حجامہ کیمپ بروز ہفتہ 28 مئی 9 بجے دن تا 2 بجے دن تک اردو گھر مغل پورہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر مجیب ماہر حجامہ کے زیر نگرانی ماہر حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کی تشخیصی کے ساتھ حجامہ بھی کریں گے ۔ ایسے مریض جو سنت کی روشنی میں یا کمر کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپا ، تھائیرائیڈ ، گھٹنوں کے درد ، اور دیگر امراض اعصابی اور شوگر کے مریض اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے 8801749863 پر ربط کرسکتے ہیں رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن سے 6 بجے شام رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT