Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دسویں جماعت میں اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

دسویں جماعت میں اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : دسویں جماعت میں ناکام یا دوران تعلیم ترک تعلیم کرنے والے اقلیتی طلباء وطالبات کو مفت کوچنگ دے کر انہیں دسویں جماعت کے امتحان کے لیے تیار کیا جائے گا ۔اس بات کی اطلاع سیڈ تنظیم کی صدر محترمہ کرانتی ویلوگاپوڑی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے وزارت اقلیتی امور کے تعاون سے یہ تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ دسویں جماعت اوپن اسکول سوسائٹی کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مختلف ٹیکنیکل کورسیس میں بھی تربیت دی جائے گی اور ہر طالب علم کو اس تربیتی پروگرام کے دوران 14,500 روپئے کا اسٹائی فنڈ 11 ماہ کے عرصہ میں دیا جائے گا ۔ خواہش مند طلبہ و طالبات 14 جولائی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں یا تنظیم کی آفس واقع یس آر نگر پولیس اسٹیشن کے بازو ساہتی آرکاڈ ( بہار کیفے بلڈنگ ) کی پانچویں منزل پر رجوع ہوسکتے ہیں یا فون نمبر 9393332969 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT