Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / دسویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی

دسویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس عنبرپیٹ نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ دیپا جو ملکارجن نگر علاقہ کے ساکن رمیش ریڈی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کی والدہ نے بھی گذشتہ سال خرابی صحت کے سبب خودکشی کرلی تھی ۔ خاندانی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کہنا ہے کہ اس لڑکی کی صحت بھی خراب تھی اور وہ والدہ کے غم اور صحت سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔
حسین ساگر تالاب سے نعش برآمد
حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) پولیس نے حسین ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ جو گذشتہ 2 روز سے لاپتہ تھا اور اپنے مکان سے خودکشی کرنے کی بات کرتے ہوئے غائب ہوگیا تھا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اس شخص کی شناخت 58 سالہ نرسنگ راؤ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو پیشہ سے تاجر اور صنعت نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ 18 جولائی  شخص نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور اپنے گھر والوں کو اس بات کی اطلاع دی کہ وہ حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلے گا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT