دسویں جماعت کے امتحانات ، آخری 15 منٹ میں بٹ پیپر دیا جائے گا

   

جنرل سائنس کا امتحان 40 مارکس پر مشتمل اور دو پیپرس ہوں گے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : محکمہ اسکولی تعلیم نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے متعلق کئی اہم مسائل کی وضاحت کی ہے ۔ امتحان کے ایک حصہ کے طور پر طلبہ کو دیا جانے والا بٹ پیپر ( ملٹی پل چوائس پرچہ سوالات ) کو آخری 15 منٹ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جنرل سائنس کے دو سوالیہ پرچے ایک ساتھ دینے کے بجائے مقررہ وقت پر طلبہ کو الگ الگ دئیے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم کی ڈائرکٹر دیوسنیا اور امتحانی شعبہ کے ڈائرکٹر کرشنا راؤ ضلعی تعلیمی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال دسویں جماعت کے امتحانات صرف چھ پرچوں پر مشتمل ہورہے ہیں ۔ جس میں جنرل سائنس کا امتحان 40 مارکس کا ہوگا جس کے دو پرچے ہوں گے ۔ پہلا طبعی سائنس اور دوسرا حیاتیاتی سائنس محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو پہلے جنرل سائنس کا پیپر دیں اور ان کے جوابات دینے کے لیے 90 منٹ کا وقت دیں ۔ اس کے بعد طلبہ کو دوسرا پیپر دینے کے لیے 20 منٹ کا وقت دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دوسرے پیپر کے لیے 90 منٹ کا وقت دیا جائے ۔ ملٹی چوائس پرچہ سوالات کے لیے امتحان کے اختتام سے 15 منٹ پہلے دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ طلبہ کو ان پندرہ منٹ میں 10 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے ۔۔ ن