Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں کو ہی سبقت

دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں کو ہی سبقت

یلاریڈی ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں کے نتائج میں یلاریڈی منڈل سے لڑکیوں نے بہترین مظاہرہ کر تے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جس میں مستقر کے جیواورن اسکول سے مدھریما نے 9.8 منڈل میں سب سے زیادہ نشانات لئے ہیں۔ ویرابھدرا نے بھی 9.8 ، منی تیجا نے 9.7 نے اعلی نشانات حاصل کئے ہیں ۔ MEO مسٹر وینکٹیشم نے مزید بتایا کہ سرکاری اسکولس میں بھی طالبات نے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ مستقر کے ماڈل اسکول سے تعلق رکھنے والے سندھو 9.7 نشانات حاصل کرتے ہوئے سرکاری اسکول میں سب سے آگے رہیں ۔ منڈل ریڈی میں جملہ 747 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں 388 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ منڈل لنگم پیٹ پر دسویں کے نتائج 91% فیصد رہے ۔ MEO شریمتی چندراوتی نے مزید بتایا کہ منڈل بھر میں 14 اسکولس کے 610 طلباء نے امتحان لکھا تھا جس میں سے 555 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ لنگم پلی ، پرملا ہائی اسکولوں میں نتیجہ صد فیصد رہا اور پولکم پیٹ پر 97% فیصد لنگم پیٹ گرلز اسکول پر 977 فیصد نتیجہ رہا ۔ موتھا ہائی اسکول کا نتیجہ 94% فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر رہاہے ۔ پولکم پیٹ اسکول کا طالبعلم دیویکانندا 10/10 نشانات حاصل کرتے ہوئے منڈل ٹاپر رہا ۔ 33 طلباء میں 32 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 85% فیصد نتائج رہے ۔ گوپال پیٹ ماڈل اسکول کی طالبہ شائنی نے 10/10 نشانات حاصل کر کے منڈل میں ٹاپ کیا ہے ۔ اس اسکول کے درشت نے 9.7 نشانات حاصل کیا ۔ اس طرح منڈل میں گوپال پیٹ ہائی اسکول کا نتیجہ 81% فیصد ، مالتمیدہ میں 94% فیصد ، آتماکور 81% فیصد ، بلارم کا 78% گوپال پیٹ ماڈل اسکول کا نتیجہ 94% فیصد رہا ۔ منڈل تاڑوئی میں 82.6% دسویں کے نتائج رہے ۔ منڈل میں 656 طلباء نے امتحان لکھا اور 543 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ منڈل سداشیو نگر میں 86% فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کیا ۔ 812 طلباء نے دسویں کے امتحانات لکھے جن میں 700 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ منڈل کے رام ریڈی اسکولس سے میگھنا نے 9.7نشانات حاصل کئے ۔ منڈل گندھاری دسویں کے نتائج میں 87% طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ گنڈویٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کے ساتھ وجیتا ہائی اسکول کے نتائج صد فیصد رہے ۔ اس طرح یلاریڈی اور اس کے منڈلوں پر سرکاری اسکولوں میں تعلیم پانے والے طلباء نے اس مرتبہ بہترین مظاہر کیا ہے ۔ مجموعی طور پر یلاریڈی کے تمام منڈلوں کے نتائج اطمینان بخش رہے ۔

TOPPOPULARRECENT