Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دسویں طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ

دسویں طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دسویں کامیاب امتحان دئیے طلباء وطالبات کے لیے انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ ڈپلوما کورس میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ’ پالی سیٹ ‘ 21 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے ۔ اس کی کوچنگ کلاسیس دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اور سری چندرا کالج موتی گلی خلوت نزد چارمینار پر صبح 8 تا 11 بجے ہورہی ہیں ۔ ایس ایس سی نصاب کے میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات ہوتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT