Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ تہوار ،حیدرآباد سے کئی لوگ اے پی کے آبائی مقامات روانہ

دسہرہ تہوار ،حیدرآباد سے کئی لوگ اے پی کے آبائی مقامات روانہ

حیدرآباد، 9اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دسہرہ تہوار کے موقع پر تعطیلات کے پیش نظر عوام حیدرآباد سے آندھراپردیش کے اپنے آبائی مقامات کا رخ کررہے ہیں جس کے سبب ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں میں مسافرین کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ آرٹی سی کی جانب سے مسافرین کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے اضافی بس خدمات بھی چلائی جارہی ہیں ۔ اس کے باوجود بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ جوبلی بس اسٹیشن اور مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں عوام کا ہجوم امڈ آیا ہے ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش کے کئی افراد ہر سال دیوالی اور دسہرہ کے علاوہ سنکرانتی منانے کیلئے آندھراپردیش کے اپنے آبائی مقامات جاتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT