Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ فیسٹیول کے لیے اضافی راشن کوٹہ جاری کرنے کا مطالبہ

دسہرہ فیسٹیول کے لیے اضافی راشن کوٹہ جاری کرنے کا مطالبہ

گوداموں پر دھاوا کرنے سی پی آئی کا انتباہ ، مرکزی و ریاستی حکومتوں کے پتلے نذر آتش
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی گریٹر حیدرآباد نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے دسہرہ تہوار کے موقع پر غریب طبقات کو اضافی راشن کوٹہ کی عدم اجرائی کے خلاف احتجاج کیا اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا ۔ مسٹر ای ٹی نرسمہا سکریٹری کی قیادت میں آج یہاں حمایت نگر جنکشن پر احتجاج منظم کیا گیا جس میں پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیا ۔ اس موقع پر اسٹیٹ پارٹی ایگزیکٹیو ممبر مسٹر وی ایس بوس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب کہ ریاست کی عوام دسہرہ تہوار منا رہی ہے ماضی کی روایت کے خلاف مرکزی و ریاستی حکومتوں نے غرباء کے لیے کسی قسم کا کوئی اضافی کوٹہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک گیر سطح پر اشیائے ضروریہ جیسے دال ، چاول ، پیاز اور دیگر کی قیمتیں آسمان کو چھو گئی ہیں ایسے میں حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ جس کے باعث مسائل کو برداشت کرنا پڑرہا ہے انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اضافی راشن کوٹہ کا اعلان کریں ۔ بصورت دیگر ان کی پارٹی کی جانب سے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے گوداموں اور سیول سپلائز پر دھاوا ڈالنے کا انتباہ دیا ۔ اس احتجاج میں حصہ لینے والوں میں مسرس آر شنکر نائیک ، کے یادگیری ، اے یاداگیری ، وی این راج کمار ، عارف خان ، این سریکانت ، جی ہریناتھ گوڑ ، ایم پراوین ، سنیل ، ستیہ پرساد ، دھرمیندر اور دیگر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT