Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ کے پیش نظر کاچی گوڑہ تا گنٹور 10 ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرینیں چلیں گی

دسہرہ کے پیش نظر کاچی گوڑہ تا گنٹور 10 ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرینیں چلیں گی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : دسہرہ تہوار کے پیش نظر مسافرین کے زائد ہجوم سے نمٹنے کی خاطر ساوتھ سنٹرل ریلوے کاچی گوڑہ اور گنٹور براہ قاضی پیٹ کے درمیان دس ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ شیڈول کے مطابق ٹرین نمبر 02118 کاچی گوڑہ ، گنٹور ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرین کاچی گوڑہ سے 16 ، 18 ، 20 ، 22 اور 24 اکٹوبر کو 11 بجے شب روانہ ہو کر اگلے دن صبح 5 بجکر 50 منٹ پر گنٹور پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02117 گنٹور ۔ کاچی گوڑہ ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرین 17 ، 19 ، 21 ، 23 اور 25 اکٹوبر کو گنٹور سے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 5 بجکر 25 منٹ پر کاچی گوڑہ پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT