Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دس دن میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی جائے،جی ایچ ایم سی عہدیداران کو سکریٹری نوین متل کے احکامات

دس دن میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی جائے،جی ایچ ایم سی عہدیداران کو سکریٹری نوین متل کے احکامات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بھاری بارش کی وجہ سے خراب ہونے والی تمام سڑکوں کے مرمتی کام دس دن کے اندر مکمل کرنے محکمہ بلدیہ و شہری ترقیات کے سکریٹری نوین متل نے عہدیداران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کے مرکزی دفتر میں کارپوریشن کے انجینئرنگ عہدیداران کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں سڑکوں کی مرمت کے تعلق سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری ٹنڈرس طلب کر کے ایک ہفتہ کے اندر سڑکوں کو بحال کرنے کا حکم دیا اور متعینہ وقت میں کاموں کی تکمیل نہ کرنے والے کنٹراکٹرس کو بلاک لسٹ میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا اور اس ہنگامی اجلاس میں مختلف فیصلے لیے گئے ۔ گریٹر کے احاطہ میں 581 سڑکوں کی مرمت کیلئے 23 کروڑ روپئے لاگت کا اندازہ لگایا گیا ۔ سڑکوں پر 2,124 گڑھے واقع ہوگئے ہیں ۔ ایسٹ زون میں 456 ، ساوتھ زون میں 736 ، ویسٹ زون میں 755 ، نارتھ زون میں 101 اور سنٹرل زون میں 478 گڑھے واقع ہوئے ہیں ۔ انجینئرس کی جانب سے بتلائے گئے تمام کاموں کی نگرانی زونل کمشنرس اور چیف انجینئرس کریں گے ۔ تین دن کے اندر ٹنڈرس کی تکمیل کی جائے گی ۔ متعینہ وقت پر کاموں کی تکمیل نہ کرنے والے کنٹراکٹرس پر جرمانہ عائد کر کے انہیں بلاک لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ 31 مارچ 2015 تک منظور شدہ کام جن کا ابھی تک آغاز ہی نہیں ہوا رد کردئیے جائیں گے اور 2015-16 میں منظورہ کاموں کی بہترین انداز میں نگرانی کی جائے گی ۔ سوشیل میڈیا میں خراب سڑکوں سے متعلق وائرل ہورہے کامنٹس کے مد نظر مرمتی کاموں پر خوب توجہ دی جائے گی جو کنٹراکٹرس کاموں کی منظوری لے کر اب تک آغاز نہیں کئے ہیں ۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے ٹنڈرس رد کردئیے جائیں گے ۔ شہر کی تمام سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کر کے حکومت اور کارپوریشن کو بدنامی سے بچایا جائے گا اور ان کاموں سے غفلت برتنے والے انجینئرس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ بی جناردھن ریڈی ، چیف انجینئر ضیا الدین ، زونل کمشنرس اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT