Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / دس سال کے دوران پاکستان نے 49 بلین ڈالرس قرض حاصل کیا

دس سال کے دوران پاکستان نے 49 بلین ڈالرس قرض حاصل کیا

اسلام آباد ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو گذشتہ 10 سال کے دوران 49 بلین ڈالرس بطور بیرونی قرضہ جات موصول ہوئے ہیں جس میں سے ایک تہائی حصہ غیراہم مدوں میں خرچ ہوئے جس پر حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ قرضہ جات جس مقصد کے تحت حاصل کئے جاتے ہیں انہیں اسی مد میں خرچ دیانتداری اور پروٹوکول کا تقاضہ ہے۔ ایک عام آدمی کی زندگی کی مثال دیتے ہوئے میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ اگر کوئی شخص اپنی اولاد کی تعلیم یا شادی کے لئے قرض حاصل کرتا ہے اور وہ رقم مکان کی تعمیر میں استعمال کرلیتا ہے تو اس کی دیانتداری یقینا مشکوک ہوجائے گی۔
جنوبی اسرائیل پر فلسطینی راکٹ حملہ
یروشلم۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے فلسطینیوں نے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کے بموجب کم از کم ایک راکٹ حملہ کیا گیا لیکن یہ ساحلی فلسطینی علاقہ میں گر پڑا قبل ازیں 16 جولائی کو اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT