Friday , June 23 2017
Home / تفریح / ’’دس کادم‘‘ میں اب سلمان کی جگہ لیں گے رنویر سنگھ

’’دس کادم‘‘ میں اب سلمان کی جگہ لیں گے رنویر سنگھ

چھوٹے پردے پر سلمان خان کا ڈبیو شو مانا جانے والا شو دس کا دم ایک بار پھر اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ لوٹنے والا ہے۔ پروڈیوسر ایک بار پھر سلمان کے پاس گئے تھے تاکہ وہ پھر اسے ہوسٹ کریں لیکن سلمان خان نے اسے قبول نہیں کیا اور نہ ہی یہ ڈیل سائن کی خبروں کے مطابق پروڈیوسرس سلمان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔ اگر وہ ہاں کہتے ہیں تو پروڈیوسر شو کو آگے لے کر جانے کا منصوبہ بنائیں گے لیکن اگر وہ اس شو کو کرنے سے انکار کرتے ہیں تو رنویر سنگھ کو اس شو کو ہوسٹ کرنے کے لئے لے لیا جائے گا۔ کچھ دنوں پہلے رنویر نے سلمان کو کولہ کے ایڈ میں بھی ری پلیس کیا تھا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس شو کا نیا سیزن کپل شرما کے شو کی جگہ آئے گا کیونکہ کپل کے شو کی ٹی آر پی لگاتار گر رہی ہے۔

 

راجکمار راؤ نبھائیں گے سبھاش چندرا بوس کا کردار

فلمساز ہنسل مہتہ نے ویب سیریز کے لئے راجکمار راؤ کا انتخاب مہان مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے کردار کے لئے کیا ہے جس سے راجکمار کا فی خوش ہے۔ اس کی پیشکش اے ایل ٹی بالاجی پر ہوگا۔ راجکمار نے کہا کہ وہ نہ صرف نئے کردار کرنے کو لے کر خوش ہیں بلکہ ایسا کردار بھی نبھانے جارہے ہیں جو انہوں نے پہلے نہ کبھی نبھایا ہے اور جس کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی نہ سوچا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT