Friday , September 22 2017
Home / دنیا / دعائیہ اجتماع میں شرکت کیلئے اوباما کی آج آمد

دعائیہ اجتماع میں شرکت کیلئے اوباما کی آج آمد

واشنگٹن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کل ڈلاس کا دورہ کریں گے جہاں وہ پانچ مہلوک پولیس آفیسروں کی یاد میں منعقد کئے جانے والے ایک بین مذاہب دعائیہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ان پولیس اہلکاروں کو ایک احتجاج کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جو دراصل سیاہ فاموں کی ہلاکت کا انتقامی نتیجہ تھا۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اوباما ڈلاس کے میئر کی دعوت پر ایک بین مذاہب اجتماع سے خطاب کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جہاں پانچوں مہلوک پولیس افسران کے ارکان خاندان بھی موجود رہیں گے۔ بعدازاں اوباما انفرادی طور پر ان خاندانوں سے ملاقات کریں گے جہاں وہ انہیں پرسہ دیتے ہوئے اس بات کا تیقن دیں گے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT